حضرت علی کرم اللہ وجہہ باطنی و روحانی خلافت کے شہنشاہ تھے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

حضرت علی علیہ السلام جرات و شجاعت کے پیکر اور علم و حکمت کا سمندر تھے
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 12 جلدوں پر مشتمل احادیث مبارکہ کا ذخیرہ ''مسند امام علی علیہ السلام'' کے نام سے شائع ہو گا

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri

لاہور (25 فروری 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علم کا شہر اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ اس کا دروازہ ہیں، کوئی شخص دروازے سے گزرے بغیر شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔ حضرت علی علیہ السلام جرات و شجاعت کے پیکر اور علم و حکمت کا سمندر تھے، حضرت علی علیہ السلام خلفائے ثلاثہ کے مشیر اور خلافت کا تسلسل تھے، آپ رضی اللہ عنہ باطنی و روحانی خلافت کے شہنشاہ تھے، آپ جلیل القدر اور معتمد اصحاب رسول اور اہلبیت اطہار رضی اللہ عنہم میں سے تھے جن کی پاکیزگی اور طہارت کا اعلان اللہ رب العزت نے کائنات کی معتبر ترین کتاب قرآن مجید میں کیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اور آپ کی پاک آل نے دین حق کی سربلندی کے لیے تاریخ عالم کی بے مثل قربانیاں دیں اور دین محمدی کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے وہ کردار ادا کیا جو قیامت تک کے لیے ذریعہ و ہدایت و راہنمائی بنا رہے گا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تصنیف و تالیف کی ایک ہزار سالہ اسلامی تاریخ میں پہلی بار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حضرت علی علیہ السلام سے مروی 12 جلدوں پر مشتمل احادیث مبارکہ کا ذخیرہ جمع کیا ہے جسے ''مسند امام علی علیہ السلام'' کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے، یہ مجموعہ احادیث تشنگان علوم الحدیث کی علمی سیرابی کا باعث بنے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top