ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی وزٹ پر کراچی پہنچ گئے

Dr Hussain Qadri reached in Karachi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تین روزہ دورے پر کراچی ائر پورٹ پہنچے جہاں پر علامہ نعیم انصاری، مرزا جنید علی، مشتاق احمد صدیقی، راؤ کامران محمود، شاہد راجپوت، مفتی مکرم قادری، باجی رعنا نصرت ڈار سمیت بڑی تعداد میں قائدین نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا باب الاسلام سندھ کی دھرتی امن، محبت، بھائی چارے اور عظیم صوفیاء کا مسکن ہے، سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے اس صوبے میں بسنے والے لوگ امن و محبت، اتحاد و یکجہتی کی مثال ہیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے کراچی وزٹ کے دوران قائد ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان سے ملاقاتیں، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانتظام "سالانہ ایجوکیشنل اسمبلی" میں شرکت اور 2 مارچ کو حیدرآباد سندھ میں منعقدہ "شیخ الاسلام کانفرنس" میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top