فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کی بسلسلہ قائد ڈے سمندری میں ’سفیرِ امن کانفرنس‘

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 25 فروری 2021ء کو تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام سمندری میں ’سفیرِ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات انجینیر محمد رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول اور رافعہ عروج ملک سمیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد اور ذیلی فورمز کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سفیر امن کانفرنس میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر امن و محبت کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ شیخ الاسلام کی امن پسندی اور تحریکی کارکنوں کو امن پسند اور انسانیت دوست رکھنے پر محنت اور فکری اہتمام ہی کا نتیجہ ہے کہ منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے زیادہ نیٹ ورک رکھنے والی اور دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ممبران، رفقاء، وابستگان اور محبان رکھنے والی واحد تنظیم ہے، مگر اتنی مقبولیت کے باوجود اِس پُرآشوب دور میں احیائے اسلام کی فکر پر سودے بازی کیے بغیر کسی بھی تصادم، انتہا پسندی کا شکار نہیں ہوئی بلکہ امن و محبت، رواداری، بقاے باہمی اور تحمل و برداشت کے رویوں کو پروان چڑھانے والی تحریک کے طور پر تسلیم کی جاتی ہے۔ شیخ الاسلام کی علمی و فکری کاوشوں کے سبب دنیا اسلام کو دینِ امن و محبت کے طور پر ماننے پر مجبور ہو رہی ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری بلاشبہ عالمی سفیر امن کہلانے کے حقدار ہیں۔

کانفرنس میں شاندار تنظیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمات اور کارکنان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ کانفرنس کے کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top