سوشل میڈیا ورکنگ کونسل شمالی پنجاب کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

مورخہ: 05 مارچ 2021ء

لاہور (5 مارچ 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل سوشل میڈیا ورکنگ کونسل شمالی پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، عہدیداروں کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے مرکزی ہیڈ فرخ شہزاد کی سفارش پر نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک منہاج القرآن سے راشد بٹ ہیڈ، انصر محمود کاشی کوآرڈینیٹر، وسیم خٹک ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ منہاج یوتھ لیگ سے رب نواز گوندل ہیڈ، خرم شہزاد کوآرڈینیٹر، اشتیاق مصطفوی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سے عمر فاروق ہیڈ، سیف علی بھٹی کوآرڈینیٹر، عماد مصطفی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے ملک مدثر عباس ہیڈ، سردار عمر دراز خان کوآرڈینیٹر، محمد عثمان ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ منہاج ویمن لیگ سے صفیہ رفعت ہیڈ، سعدیہ یعقوب کوآرڈینیٹر، ہما خان ڈپٹی کوآرڈینیٹر نوٹیفائی کی گئی ہیں۔

نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے شمالی زون کے عہدیداروں کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ وطن عزیز سے انتہا پسندی کے خاتمے، اسلام کی حقیقی پرامن تعلیمات کے فروغ کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور مشن کے فروغ کے لئے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ فرخ شہزاد نے کہا کہ تحریک کے جملہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سوشل میڈیا کے امور کے حوالے سے فورمز کے نوٹیفائیڈ عہدیداروں کی رہنمائی میں کام کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top