نظام المدارس کے نئے نصاب سے تعلیمی انقلاب آئے گا: علامہ میر آصف اکبر

مورخہ: 05 مارچ 2021ء

نئے نصاب پر علماء، ناظمین، مہتممین کے تعریفی پیغامات موصول ہو رہے ہیں
نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر کی خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات

New curriculum of Nizam-ul-Madaris Pakitan has been designed: Allama Mufti Mir Asif Akbar

لاہور (5 مارچ 2021ء) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبرنے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہوں نے ملاقات میں بتایا کہ علماء و مشائخ، مہتممین و ناظمین دینی مدرسہ جات نے نظام المدارس پاکستان کے نئے نصاب پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نئے نصاب سے نفاذ سے مدارس دینیہ میں تعلیمی انقلاب آئے گا اس نصاب سے لاکھوں بچے ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہوں گے، انھوں نے نصاب کے امتیازات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طلباء کو علوم القرآن اور علوم الحدیث سے رغبت اور علمی پختگی، عقائد، عربی ادب اور عربی تکلم میں مہارت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جید علماء مفتی ظہور احمد فیضی، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، مفتی محمد صادق رضوی، علامہ مزمل حسین شاہ، مفتی محمد رفیق قادری، محمد خلیل احمد قادری، صاحبزادہ نفیس القادری نے نئے نصاب کی ستائش کی ہے اور اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا ہے، ملک بھر سے علماء کی تجاویز مل رہی ہیں، 17 مارچ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری حتمی نصاب کا اعلان کریں گے اور حتمی اعلان سے قبل علماء کرام کی تجاویز سے استفادہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام المدارس کے نئے نصاب میں طلباء کی کردار سازی کے لئے صوفیاء کرام کی تعلیمات کو شامل کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ قدیم درس نظامی کو برقرار رکھتے ہوئے دور جدید کی ضروریات کے مطابق نصاب کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا نصاب سوشل میڈیا پر دستیاب ہے تاہم مزید معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top