منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام انٹرنیشنل ویمن کانفرنس 8 مارچ کو ہو گی
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس میں ملک کی اہم، سیاسی، سماجی مذہبی رہنما شرکت کریں گی
لاہور (6 مارچ 2021ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 8 مارچ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں انٹرنیشنل ویمن کانفرنس منعقد کی جائے گی، کانفرنس میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما شرکت کریں گی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے ہر ضلع میں اپنا تعلیمی اور تربیتی نیٹ ورک رکھتی ہے، ہزاروں خاندان منہاج القرآن ویمن لیگ کے تعلیمی، تربیتی اصلاحی پروگراموں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ویمن امپاورمنٹ خواتین کو تعلیم و تربیت دینا ہے۔ فرح ناز نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن ماڈل انسٹی ٹیوشنز کے ذریعے خواتین کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے پروگرامز پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ 8 مارچ کو ملک کے تمام بڑے شہروں میں کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کرے گی۔ مرکزی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ 20 سے زائد ممالک کی تنظیمات بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک ہوں گی۔ اجلاس میں مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، انیلا الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، رافع عروج، فاطمہ سعد و دیگر نے بھی شرکت کی۔
تبصرہ