منڈی بہاؤالدین: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اتحاد امت و شیخ الاسلام کانفرنس

مورخہ: 11 مارچ 2021ء

تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگِرہ کے موقع پر "اِتحادِ اُمت و شیخ الاسلام کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے خصوصی شرکت۔ کانفرنس سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینِ اسلام کی سربلندی اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے علمی، فکری اور تجدیدی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمگیر علمی، فلاحی کردار کو سراہا۔

کانفرنس میں انجینئر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، عارف چودھری، قاضی فیض الاسلام و دیگر مقامی قائدین و کارکنان، منڈی بہاؤالدین کی معروف مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کانفرنس میں آمد پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا، اس سے قبل گوجرہ، بھکی شریف، کنگ چوک منڈی بہاؤالدین پر آپ کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے تقریب کے شاندار انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کو مبارکباد دی۔ آخر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top