ڈاکٹر طاہرالقادری کی عمران خان اور ان کی اہلیہ کیلئے جلد صحت یابی کی دعا

مورخہ: 20 مارچ 2021ء

لاہور (20 مارچ 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت پوری دنیا بالخصوص پاکستان کورونا کی تیسری لہر کی زد میں ہے، احتیاط ہی واحد اور مؤثر حل ہے۔ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاط کریں۔ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کو اس وباء سے نجات دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top