ڈاکٹر طاہرالقادری کا سید امجد علی شاہ کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

مورخہ: 20 مارچ 2021ء

لاہور (20 مارچ 2021) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کے والد سید عبدالمتین باچا کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، محمد رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک، جواد حامد، عار ف چوہدری، خرم شہزاد، طیب ضیاء، امیر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، انجینئر ثناء اللہ، شہزاد رسول، حاجی اسحق، سہیل رضا نے بھی سید امجد علی شاہ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحرم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top