جمپ سٹارٹ پاکستان اور منہاج یوتھ لیگ کے درمیان تاریخی ایم او یو پر دستخط

مورخہ: 24 مارچ 2021ء

یوتھ امپاورمنٹ کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے: مظہر محمود علوی
جمپ سٹارٹ کی طرف سے کامران مظفر حیات، محمد فاروق، ذیشان ملک نے مرکزی دفتر کا دورہ کیا

لاہور (23 مارچ 2021ء) جمپ سٹارٹ پاکستان اور منہاج یوتھ لیگ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی پذیرائی، نوجوانوں میں تخلیقی اور ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے، entrepreneurship اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے لئے باہمی کوششیں بروئے کار لانے کا عزم کیا۔ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے جمپ سٹارٹ پاکستان کے ڈائریکٹر مسٹر کامران مظفر حیات کو خوش آمدید کہا اور یوتھ امپاورمنٹ کے حوالے سے ان کے جذبہ کو سراہا۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یوتھ امپاورمنٹ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ فی زمانہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے بامقصد کردار کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ جمپ سٹارٹ خوشحال اور مستعد پاکستان کے لئے نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور بروئے کار لانے کے حوالے سے اپنا سماجی، فلاحی کردار ادا کررہی ہے۔

کامران مظفر حیات نے بتایا کہ جمپ سٹارٹ پاکستان اس وقت 15 بڑے شہروں میں کام کررہی ہے اور 50 سے زائد یونیورسٹیز میں اپنی خدمات آفر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ہی ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو بامقصد اقتصادی مصروفیات سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے منصور قاسم اعوان بھی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top