شیخ الاسلام کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے "جامع شیخ الاسلام" لاہور میں قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، محمد آصف، سمیت نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز صدور، ڈائریکٹرز شعبہ جات، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، آغوش آرفن کیئر ہوم، تحفیظ القرآن، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر قائدین، عہدیداروں، شعبہ جات کے سٹاف ممبران و کارکنان کی بڑی تعداد نے محفل قرآن خوانی میں شرکت کی۔

اس موقع پر ممتاز نعت خواں شہزاد برادران، پروفیسر ذیشان بیگ نے حضور سرور کونین ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ تبریک بھی پیش کیا۔ اختتامی دعا چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی۔ قرآن خوانی کی محفل میں نائب ناظمین اعلیٰ تنظیمات، شعبہ جات اور ذمہ داران کی طرف سے حضور شیخ الاسلام سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی افسوس اور اظہار تعزیت کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top