ہانگ کانگ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام محفل شب برات

مورخہ: 30 مارچ 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محافل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مرکزی محفل کا آغاز بعد نماز عشاء علامہ قاری محمد عثمان ترازی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور محمد حسان بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد طیب شمیم نے ادا کئے۔ منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کے ڈائریکٹر علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عظیم رات ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کر کے خالق کائنات کی بارگاہ میں توبہ کرنے کی دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے احوال سنورانے کے لیے ہمیں اپنی خواہشات کو اپنے خالق کی مرضی کے تابع کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی کاوشوں سے صحیح استفادہ کے لیے ان کے خطابات سننے اور کتب پڑھنے کو دن کے معمولات لازمی شامل کیا جائے تاکہ ان کی صحبت ملے۔ خطاب کے بعد باجماعت صلاۃ التسبیح ادا کی گئی۔ حلقہ ذکر کے بعد خصوصی دعا کے ساتھ اس عظیم الشان محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top