منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے مفتی ارشاد سعیدی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نارتھ ویسٹ اسلامک سنٹر پر 2 اپریل 2021ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے اہتمام سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے صدر علامہ سید محمود شاہ الازھری نے کیا تھا۔

ظہرانے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے مختلف تعلیمی مراکز پر خدمات انجام دیںے والے منہاجین اسکالرز اور تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ مفتی ارشاد حسین سعیدی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر کے طور پر مثالی خدمات سرانجام دینے پر ہدیہ تبریک پیش کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تقریباً ساڑھے چار سال تک ڈنمارک میں مصطفوی مشن کی خدمت کی سعادت حاصل کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے پلیٹ فارم پر مختلف تنظیمی و انتظامی، تعلیمی و تدریسی اور دینی و علمی خدمات سرانجام دی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top