کویت: شیخ الاسلام کی ہمشیرہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 2 اپریل 2021ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید کی رہائش گاہ سالمیہ میں کیا گیا تھا۔ کویت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی صورت حال کے پیش نظر اس ایصالِ ثواب کی محفل میں مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔
شرکاء محفل نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی۔ قرآن خوانی کے بعد تلاو ت قرآ ن مجید سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ حاجی عبدالرشید نے حمد باری تعالٰی اور نعت رسولِ مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ شرکاء نے مشتاق احمد کے ساتھ مل کر قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔
حاجی عبدالرشید نے مرحومہ کی شیخ الاسلام سے محبت اور ایصال ثواب کی محافل کی اہمیت کے متعلق مختصر گفتگو کی۔ محفل کے اختتام پر مرحومہ کے درجات کی بلندی، شرکاء مجلس کے اہل و عیال کی سلامتی، کویت اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی، کرونا وائرس کی مہلک وباء سے نجات کے لیے اور منہاج القرآن کے جملہ وابستگان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
محفل کے اختتام پر شرکاء تواضع لنگر سے کی گئی۔
علاوہ ازیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے سابق صدر چوہدری منیر احمد لادری کی رہائش گاہ جلیب پر بھی شیخ الاسلام کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ذمہ داران و رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی۔ شرکاء محفل نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی۔ قرآن خوانی کے بعد تلاو ت قرآ ن مجید سے محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ کے ہونہار کارکن سراج الھدیٰ نے حاصل کی جبکہ معراج، حافظ احمد، نواز اور صوفی عبدالمجید نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محمد قاسم لادری نے بہت خوبصورت انداز میں ختم شریف پڑھا۔ محفل کے اختتام پر چوہدری منیر احمد لادری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
رپورٹ: نظامت نشر و اشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت
تبصرہ