جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم چکوال میں ماہانہ حلقہ درود کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن مدینہ ٹاون چکوال کے زیراہتمام 3 اپریل 2021ء کو بعد نمازِ مغرب جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم میں ماہانہ حلقہ درود و سلام منعقد ہوا۔ حلقہ درود کی محفل کا آغاز تلاوت کلامِ مجید اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ہدیۂ درود و سلام پیش کرنے سے ہوا۔ بعد ازاں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل محمد رضا طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب زکوۃ و صدقات کا تعارف پیش کیا اور زکوۃ ادا کرنے کے فضائل پر گفتگو کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا اور شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top