اسلام نے یتیموں کے حقوق پر بہت زور دیا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بریفنگ دی
آرفن بچوں کے سحر و افطار کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں:کرنل (ر) مبشراقبال

لاہور (19 اپریل 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ یتیم بچے کے حقوق پر اسلام نے بہت زور دیا ہے۔ یتیم کی کفالت اور تعلیم و تربیت بہت بڑی نیکی ہے۔ قرآن مجید میں تئیس مختلف مقامات پر یتیموں کا ذکر آیا ہے۔ قرآن مجید میں یتیموں کے ساتھ حسن سلوک ان کے اموال کی حفاظت اور نگہداشت کی تلقین کی گئی ہے اور یتیموں کے ساتھ زیادتی کرنے ان کے حقوق و مال غصب کرنے والوں کے لئے سخت وعیدیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے آغوش کمپلیکس کے ڈائریکٹر کرنل(ر) محمد مبشر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کرنل (ر) مبشر اقبال نے آغوش کمپلیکس میں زیر تعلیم وزیر کفالت بچوں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ آغوش کمپلیکس میں رہائش پذیر بچوں کی مشاورت اور مرضی سے رمضان المبارک میں سحر و افطار کا خصوصی مینیو ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آرفن بچوں کے سحر و افطار کاایسا انتظام کیا گیا ہے جو عام طور پر مڈل کلاس خاندانوں میں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ افطار میں دودھ، پھل اور جوسز کے ساتھ دیگر لوازمات مینیو میں شامل کئے گئے ہیں اور تمام آرفن بچوں کو عید پر نئے کپڑے اور تحائف دینے کے لئے کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے۔ آرفن بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جارہا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مثالی انتظامات پر آغوش کمپلیکس کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور زیر سرپرستی میں لاہور میں آغوش آرفن کیئر ہوم تعمیر کیا گیا تھا۔آغوش آرفن کیئر ہومز کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک بڑھایا جارہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top