تحریک منہاج القرآن پی پی 165 کے زیراہتمام افطار ڈنر، عہدیداران کی شرکت

تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 165 کے زیراہتمام 20 اپریل 2021ء کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن لاہور کے نائب صدر محمد اصغر ساجد، محمد افضل بھٹی، ملک محمد امجد، ماسٹر منور، شرافت علی، وسیم قادری، اصغر علی چشتی، راقب حسین، واجد علی سمیت پی پی اور یونین کونسل کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔

حافظ غلام فرید نے پی پی 165 کے عہدیدران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش قسمت ہیں جو انسانیت کی بھلائی کے عمل میں مصروف ہیں۔اللہ کی مخلوق کی خدمت اور انکے دکھوں کا مداوا کرنا ایک اعلی شان اور بابرکت کام ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور جذبے کا کوئی متبادل نہیں۔ منہاج القرآن کے کارکنان قیمتی اثاثہ ہیں۔

حافظ غلام فرید کا مزید کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار ہیں۔ معاشرے کے ہر فرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال میں دکھی انسانیت کی مدد کرے۔ تحریک منہاج القرآن کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ بلاتفریق رنگ و نسل دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے۔ اسلام اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے۔

محمد افضل بھٹی صدر پی پی 165 اور ملک محمد امجد ناظم پی پی 165 نے صدر لاہور کو پی پی 165 میں تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ حافظ غلام فرید نے پی پی 165 کے عہدیدران و کارکنان کے مؤثر دعوتی نظام اور تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مقاصد کے حصول میں کامیابی کیلئے تمام عہدیداران اور کارکنان کو مزید متحرک کیا جائے۔ تمام فورمز عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لائیں اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پی پی 165 کے ہر فرد تک پہنچائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top