پیر غالب پرویز لاہوری تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور عظیم رہنما تھے: خرم نواز گنڈاپور

منہاج القرآن کے زیراہتمام پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی

لاہور (23 اپریل 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر و سینئر رہنما علامہ حضرت پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی یاد میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سنیئر ممبرز منہاج القرآن کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے آڈیو پیغام میں مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر، مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، علماء کرام، سماجی شخصیات، مرحوم کے صاحبزدگان محمد فاروق، محمد عثمان اور انکے دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شرکاء نے علامہ غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی دینی و سماجی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ علامہ غالب پرویز لاہوری (مرحوم) باعمل مسلمان تھے، جنہوں نے زندگی دین اسلام اور خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ مرحوم کا شمار قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انتہائی قریبی اور بااعتماد رفقاء میں ہوتا تھا۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے دین اسلام کی ترویج اور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینے میں زندگی بسر کی۔ (مرحوم) پیر غالب پرویز لاہوری ہمیشہ مخلوق خدا کی خدمت میں بھی سرگرم عمل نظر آئے۔ تحریک منہاج القرآن کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحٰق، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، حاجی حنیف سندھو، سردار فتح محمد، شیخ محمد قاسم، حاجی محمد الیاس، علامہ غلام ربانی تیمور سمیت سینئر رہنماؤں نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور مرحوم کی اسلام، پاکستان اور منہاج القرآن کیلئے خدمات کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top