منہاج القرآن کی طرف سے طارق سلطان کو روزگار کیلئے رکشہ کا عطیہ

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے محترم طارق سلطان کو حلال روزگار کمانے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے رکشہ ڈونیٹ کیا گیا جس کی چابی تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے ہاتھوں سے دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ فی زمانہ کسی کو رزق حلال کمانے کے لیے پاؤں پر کھڑا کرنا بہت بڑی نیکی اور انسانی ہمدردی ہے، بے روزگاری کے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ پوری سوسائٹی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بعض شائع شدہ رپورٹس کے مطابق اس وقت پاکستان میں سنگین جرائم اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ بے روزگاری ہے، بے روزگاری کا عفریت براہ راست لا اینڈ آرڈر اور سوسائٹی کے امن و سکون سے جڑا ہوا ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے جنھیں مالی آسودگی اور خوشحالی کی نعمت سے نوازا ہے وہ اپنی مالی استعداد اور توفیق کے مطابق بے روزگار افراد کو برسرروزگار لانے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر نصراللہ خان، طارق خان، محمد شاہد لطیف قادری، رانا محمد شکیل، جواد حامد، ملک شمیم احمد نمبردار موجود تھے۔

علاوہ ازیں شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے ذمہ داران اور کارکنان میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top