منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، خرم نواز گنڈا پور نے راشن کے معیار کا معائنہ کیا
مستحقین کی مدد دینی و انسانی فریضہ ہے، سید امجد علی شاہ کی بریفنگ

لاہور (24 اپریل 2021) نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور مستحقین کے لیے خریدے گئے راشن کا معائنہ کیا، اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی قائدین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر سال ماہ مقدس میں ہزاروں مستحق خاندانوں کی راشن کی صورت میں مدد کی جاتی ہے اس سال بھی مستحقین کے لیے راشن کے خصوصی بیگ تیار کروائے گئے ہیں، راشن کی خریداری میں اشیاء کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مستحقین کیلئے اسی معیار کا راشن خریدا جاتا ہے جو ہم اپنے لئے خریدتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحقین میں انسانی اور اسلامی جذبہ کے تحت راشن کی تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top