شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد رمضان چشتی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (25 اپریل 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم اجتماعات سعید اختر کے بھائی اور پاکستانی عوامی تحریک پی پی 127 فیصل آباد کے صدر محمد رمضان چشتی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، قاضی زاہد حسین، میاں ریحان مقبول، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، عارف چوہدری، حافظ غلام فرید، محمد عمر و دیگر رہنماؤں نے بھی سعید اختر کے بھائی محمد رمضان چشتی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جواد حامد، میاں کاشف، ڈاکٹر قاشر رفیق، غلام ربانی تیمور، حاجی اسحاق، شہزاد رسول، میاں زاہد، اورنگزیب، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے ضلعی و تحصیلی اور پی پی کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top