علامہ محمود مسعود قادری کے والد گرامی کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین کا اظہارِ افسوس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم علامہ محمود مسعود قادری کے والدِ گرامی مفتی مسعود احمد نوری قادری کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ قبل ازیں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، غلام مرتضیٰ علوی، حافظ سعید رضا بغدادی، عبدالستار منہاجین و دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ محمود مسعود کے والد گرامی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، ضلعی و تحصیلی اور پی پی کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top