مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کی جراثیم کش ادویات ملے پانی سے مکمل صفائی
کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں: جواد حامد
لاہور(28 اپریل 2021ء) مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن،گوشہ درود اور منسلک عمارتوں کی جراثیم کش ادویات ملے پانی سے مکمل صفائی کروائی گئی۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور مضافات کی گلیوں کی بھی صفائی کروائی گئی۔ ناظم سیکرٹریٹ منہاج القرآن جواد حامد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات پر معمول کی تقاریب اور بڑے اجلاس منسوخ کر دئیے گئے ہیں جبکہ سٹاف ممبران ماسک پہن کر دفتر آتے ہیں۔
جواد حامد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سمیت دیگر متعدی امراض سے بچنے کیلئے صفائی کو معمول بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد الہامی دین ہے جس میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ سے ملحقہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی چھتوں، دیواروں اور فرش کو بھی جراثم کش ادویات ملے پانی سے دھویا گیا اور مکمل صفائی کروائی گئی۔
تبصرہ