غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

غزوہ بدر کا پیغام ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی رسول اللہ ﷺ کی اطاعت میں ہے
اللہ نے اطاعت امیر کا بے مثل مظاہرہ کرنے والے اہل حق کو سرخرو کیا
قائد تحریک منہاج القرآن کا غزوہ بدر کے حوالے سے منعقدہ فکری نشست سے خطاب

لاہور(29 اپریل 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ غزوہ بدر کا پیغام ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی رسول اللہ ﷺ کی اطاعت میں ہے، اللہ تعالیٰ نے یوم بدر کو ”یوم فرقان“ یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنیوالے دن کے نام سے تعبیر فرمایا ہے۔ غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے،اس دن ضد،تکبر، ہٹ دھرمی اور تکفیری بت پاش پاش ہوئے اور اللہ نے ایمان اور یقین والوں کو سرخرو اور باوقار بنایا۔غزوہ بدر میں اللہ کریم نے اطاعت امیر کے بے مثل مظاہرہ کرنے والے مومنین کو فتح عطا فرمائی۔آج بھی اگر ہم اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو جائیں تو غیب سے فتح و نصرت ہماری مدد کو پہنچے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علما کونسل کے زیراہتمام 17 رمضان المبارک معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی فکری نشست سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے غزوہ بدر میں شریک اصحاب رسول ﷺ کے ایمان جیسا ایمان مانگنا چاہیے۔ فکری نشست میں منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر حاجی امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ اشفاق چشتی، مفتی خلیل حنفی اور علامہ عثمان سیالوی و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top