منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ عائشہ صدیقہؓ کانفرنس 17 رمضان المبارک کو ہوگی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب کریں گے

لاہور (29 اپریل 2021ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے یوم وصال کے موقع پرسیدہ عائشہ صدیقہ کانفرنس 17 رمضان المبارک جمعۃ المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب کرینگے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی خواتین کو ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا اسوہ قیامت تک کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ علم و حکمت کا بحر بیکراں تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top