ضرورت مندوں کی مدد اہل ثروت پر واجب ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

اخوت، انفاق فی سبیل اللہ، زکوۃ کی ادائیگی اسلام کے معاشی نظام کی روح ہے
چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج ویلفیئر کو فوڈ سپورٹ پر مبارکباد دی

لاہور (30 اپریل 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد اہل ثروت پر واجب ہے۔ جو لوگ کسی بھی سبب سے معاشی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ان کی آبرو مندانہ مدد سنت مبارکہ ہے۔ ہجرت مدینہ کے موقع پر انصار و مہاجرین کے درمیان انفاق فی سبیل اللہ اور مواخات کے جذبہ کے تحت برادرانہ اخوت کا اظہار قیامت تک کے لئے ایک قابل تقلید اور عظیم الشان عمل ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج ویلفیئر کی طرف سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم پر منہاج ویلفیئر کے ذمہ داران کو مبارکباد دی اور اس کارخیر پر خوشی کا اظہار کیا۔

منہاج ویلفیئر کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے چیئرمین سپریم کونسل کو مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اورکہا کہ مستحقین میں معیاری اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ راشن کی تقسیم کے موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور دیگر قائدین بھی موقع پر موجود تھے۔ سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا گیا اور بڑے اجتماع سے بچنے کیلئے راشن کی تقسیم کے عمل کو پاکستان کے بڑے شہروں تک پھیلایا گیا ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جہاں اصلاح احوال، عقائد کی حفاظت اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے ادارہ منہاج القرآن قائم کیا وہاں دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے منہاج ویلفیئر جیسا شاندار فلاحی ادارہ بھی قائم کیا جو خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر مستحقین کی مدد کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج ویلفیئر آزمائش کی ہر گھڑی میں اعتماد پر پورا اترا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top