کالج آف شریعہ کے زیراہتمام پانچ روزہ آن لائن تربیتی نشستوں کا انعقاد
تربیتی نشستوں سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی گفتگو کریں گے
سید قاسم علی شاہ، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، مفتی ارشاد حسین سعیدی تربیتی لیکچرز دیں گے
لاہور (1 مئی 2021) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی کے شعبہ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں طلباء کیلئے 4 مئی تا 8 مئی تک پانچ روزہ آن لائن تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ سیکرٹری ٹریننگ علامہ غلام مرتضی علوی نے کہا ہے کہ ان پانچ روزہ تربیتی و فکری نشستوں سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، مفتی ارشاد حسین سعیدی، علامہ محمد ادریس رانا، ڈاکٹر غلام شبیر جامی، محمد محب اللہ اظہر، محمد فاروق راناو دیگر آداب علم، عملی زندگی میں عبادات کی اہمیت، خدمت دین اور اس کے عظیم تقاضے ودیگر اہم موضوعات پر تربیتی و فکری لیکچرز دیں گے۔
تبصرہ