شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا محمد شاہد لطیف قادری کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

مورخہ: 04 مئی 2021ء

لاہور (4 مئی 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ منہاج القرآن محمد شاہد لطیف قادری کے والد محمد لطیف کی وفات پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم محمد لطیف نیک، متقی اور پرہیز گار انسان تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک، جواد حامد، عار ف چوہدری، طیب ضیاء، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، محمد نعیم، شہزاد رسول، حاجی اسحق، سہیل رضا، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی و دیگر رہنماؤں نے بھی محمد شاہد لطیف قادری کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ شالیمار ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں خرم نواز گنڈاپور، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، ، طیب ضیاء، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، محمد نعیم، شہزاد رسول، حاجی اسحق، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، حاجی طفیل، شہباز طاہر سمیت منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی و تحصیلی رہنماؤں کے علاوہ مختلف اہم سیاسی سماجی، مذہبی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top