شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا افتخار بیگ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 08 مئی 2021ء

افتخار بیگ خوش اخلاق، دیانتدار، خوش گفتار اور منہاج القرآن کا سرمایہ تھے
اللہ تعالیٰ افتخار بیگ کی دینی خدمات کو قبول فرمائے: قائد تحریک منہاج القرآن

لاہور (8 مئی 2021ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے رہنما سابق مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، صدر منہاج القرآن پی پی 163 لاہور افتخار بیگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ افتخار بیگ خوش اخلاق، دیانتدار، خوش گفتار، تحریک منہاج القرآن کے عظیم رہنما اور سرمایہ تھے۔ اللہ تعالیٰ افتخار بیگ کی دینی خدمات کو قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، بشارت جسپال، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، قاضی فیض الاسلام، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، عین الحق بغدادی، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، عارف چودھری، چودھری افضل گجر، ڈاکٹر سلطان محمود و دیگر رہنماؤں نے بھی افتخار بیگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ افتخار بیگ ڈیڑھ ماہ قبل روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں نے کہا کہ افتخار بیگ ایک بہادر، اصول پسند اور سچے عاشق رسول ﷺ تھے۔ آج تحریک منہاج القرآن ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی۔ افتخار بیگ کی نماز جنازہ جامع مسجد غوثیہ نادرہ آباد بیدیاں روڈ پر ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top