راجہ قمر الزمان اور راجہ فخر الزمان منہاجین کی والدہ محترمہ کی قل خوانی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

مورخہ: 15 مئی 2021ء

منہاج القرآن تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب کے صدر راجہ فخر الزمان منہاجین اور KSA کے سینیئر راہنماء راجہ قمرالزمان منہاجین کی والدہ محترمہ کی قل خوانی پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں علامہ غلام ربانی تیمور (ناظم دعوت فارن آفیئرز) نے سورۃ العصر کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے ماں کی شان اور مومن کی پہچان پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بے شک انسان خسارے میں ہے مگر وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور حق بات کی تلقین کی ان کے لئے کامیابی ہے، لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہمہ وقت حق بات کا ساتھ دیں۔

مرحومہ کی قل خوانی پر دعائیہ تقریب گاؤں رکھلہ منڈی تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ پیر سید مختار علی شاہ گیلانی نے کی۔ پروگرام میں مرکز سے تحریک منہاج القرآن کے 3 رکنی مرکزی وفد نے ایصال ثواب کی محفل میں شرکت کی جس میں علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ محمد وسیم افضل قادری اور محمد الیاس نے شرکت کی۔ منہاج القرآن کی تنظیمات قائد آباد، جوہرآباد، مٹھہ ٹوانہ اور خوشاب سے بھی تحریک کے رفقاء و اراکین کی کثیر تعداد نے قل خوانی میں شرکت کی۔

اس موقع پر پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی عبد الرشید (خوشاب) نے حاصل کی۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور صاحبزادہ پیر سید مختار علی شاہ گیلانی نے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری(DFA)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top