شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن قطر کے سابق امیر حاجی منیب الرحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 22 مئی 2021ء

تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور سابقہ امیر ایم کیو آئی قطر حاجی منیب الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم مشن کے مخلص اور وفاداری ساتھی تھے۔ وہ اوائل دور میں مشن کے ساتھ منسلک ہوئے، پوری زندگی ہر سطح پر اور ہر جگہ مشن کی خدمت کی، مرحوم نے ساری زندگی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے کام کیا۔ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین صبر جمیل عطاء فرمائے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر محمد آصف اکبر، حافظ غلام فرید اور دیگر رہنماؤں نے بھی حاجی منیب الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ رہنماؤں نے ان کے انتقال پرملال پر ان کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top