ڈاکٹر طاہرالقادری کا عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مورخہ: 27 مئی 2021ء

لاہور (27 مئی 2021ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول کے والد کے انتقال پر قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میاں ریحان مقبول کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں کاشف، عارف چودھری، قاری ریاست چدھڑ نے فیصل آباد چک جھمرہ میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری نوراللہ صدیقی، صوبائی صدر قاضی شفیق، صوبائی صدر نور احمد سہو نے میاں ریحان مقبول کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top