جامع شیخ الاسلام لاہور میں فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے48ویں سالانہ عرس کی تقریب

مورخہ: 28 مئی 2021ء

dr farid ud din qadri

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 48ویں سالانہ عرس کی تقریب 28 مئی 2021ء کو جامع شیخ الاسلام لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ محمد خان لغاری، علامہ محمد بدرالزماں قادری، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنینشل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، رانا محمد فاروق، حاجی منظور حسین قادری، قاضی فیض الاسلام، حافظ خان محمد، سید مشرف شاہ، حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر اور ام حبیبہ اسماعیل سمیت مرکزی عہدیداران اور سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عرس کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری اللہ بخش نقشبندی نے حاصل کی، جبکہ ممتاز ثناء خوان افضل نوشاہی اور شہزاد برادران نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ اپنے وقت کے جید عالم دین، ماہر نباض، بلند پایہ خطیب اور قادر الکلام شاعر تھے۔ حضرت فرید ملتؒ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی صورت میں امت کو ایک ایسے عظیم فرزند کا تحفہ دیا کہ جن کے علم اور خدمتِ دین سے آج پوری دنیا فیض یاب ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا زیادہ وقت مطالعہ، مخلوق خدا کی خدمت، عبادت و ریاضت، مناجات اور تعلیم و تعلم میں بسر ہوتا تھا۔ آپ اوائل عمری میں ہی صوم و صلوۃ کے پابند اور تہجد گزار تھے۔

علامہ محمد خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی کا میں پریس سیکرٹری کے طور پر خدمت انجام دینے کی سعادت حاصل رہی ہے مولانا عبدالستار خان نیازی کی زبان سے کثرت کے ساتھ ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا تذکرہ سنا آپ فرماتے تھے جب بھی جھنگ جانا ہوا سب سے طویل نشست ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ سے ہوئیں، مولانا عبدالستار خان نیازی نے یہ بھی فرمایا میں ہی نہیں غزالی زماں حضرت سعید احمد کاظمیؒ بھی جب جھنگ تشریف لے جاتے تو ان سے طویل مجلس ہوتی۔ ڈاکٹر فرید الدین قادری اہل اللہ میں سے تھے اور اہل اللہ کے میزبان بھی تھے۔ تقریب سے علامہ محمد بدرالزماں قادری نے عرس کی تقریب سے خطاب کیا۔

dr farid ud din qadri

dr farid ud din qadri

dr farid ud din qadri

dr farid ud din qadri

dr farid ud din qadri

dr farid ud din qadri

dr farid ud din qadri

dr farid ud din qadri

قرآن خوانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top