منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد منہاج القران اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت شریف کی سعادت محمد حسان امجد، علامہ قاری صابر حسین صابری اور علامہ قاری قدرت اللہ سلطانی نے حاصل کی۔
تقریب سے علامہ محمد نسیم خان نقشبندی نے نسبت، سنگت اور صحبت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرید ملت کا منہاج القران کے کارکنان اور پوری امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صورت میں بہترین تعلیم وتربیت کر کے امت مسلمہ کو ایک عظیم ہستی عطا کی۔ یہ فرید ملت کی محنت، سنگت اور صحبت کا اثر ہی کہ آج شیخ الاسلام پوری دنیا میں اسلام کی عملی پہچان بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی جبکہ ہر طرف نفسا نفسی، مادیت پرستی اور فتنہ و شر اپنی پوری شدت سے دنیا میں پنجے گاڑ رہا ہے، بری صحبتیں ہمارے ایمان، اخلاق اور اقدار کو تباہ کر رہی ہیں۔ ہمارے پاس ان مسائل سے چھٹکارے کے لئیے ایک پاکیزہ، مضبوط اور لازوال سنگت کی ضرورت ہے جو منہاج القران کی صورت میں اس دور میں اللہ پاک کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر قسم کے فتنہ و شر سے بچانے کے لیے منہاج القران کی سنگت اور صحبت اختیار کریں، کیونکہ منہاج القران کے پاس موجودہ دور میں آپ کے تمام عقلی، علمی اور روحانی مسائل کا حل موجود ہے۔ منہاج القران کی صحبت آپ کی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کی ضامن ہے۔
تقریب میں علامہ سید تنویر حسین شاہ نے خصوصی منقبت بحضور غوث الاعظم پیش کی جبکہ حافظ محمد طیب شمیم نے نقابت کے فراٸض سر انجام دیئے۔ آخر میں علامہ محمد ظہیر
خان نقشبندی نے دعا کرائی۔
رپورٹ: چوہدری طاہر
تبصرہ