سینیئر صحافی اور منہاج میڈیا فرانس کے چیئرمین راؤ خلیل احمد انتقال کر گئے

مورخہ: 01 جون 2021ء

منہاج میڈیا فرانس کے چیئرمین اور سینیئر صحافی راؤ خلیل احمد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راؤ خلیل احمد کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ مرحوم سچائی اور جرآت کے علمبردار صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ حق کا علم سربلند کیا، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی اور دنیا بھر میں منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top