جھنگ میں فریدملت ڈاکٹر فریدالدین قادری کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب

مورخہ: 29 مئی 2021ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 48ویں عرس مبارک کی سالانہ تقریب جھنگ میں ان کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی جبکہ مختلف علماء و مشائخ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی عرس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عرس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد محفل نعت بھی منعقد ہوئی۔

علامہ غلام ربانی تیمور نے عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فریدالدین قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدالدین قادری کی تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ شیخ الاسلام کا پیغام آج پوری دنیا میں منہاج القرآن کی صورت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ اپنے علم و فن میں کمال کی وجہ اپنے والد گرامی حضرت فریدملت ڈاکٹر فریدالدین قادری کو قرار دیا۔ آج ہمیں کامیابی کا راستہ تلاش کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور حضرت فریدملت کی تعلیمات کو اپنانا ہو گا۔

عرس تقریب میں چادرپوشی بھی کی گئی۔ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری اور معزز مہمانوں نے مزار مبارک پر چادر چڑھائی اور گل پاشی بھی کی۔ اس سے پہلے مزار کو غسل بھی دیا گیا۔

تقریب چارد پوشی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top