دی ہیگ میں ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی عرس تقریب کا انعقاد

مورخہ: 29 مئی 2021ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ ہالینڈ کے زیراہتمام عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے قرآن خوانی کی اور درود و سلام بھی پڑھا۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد علی ارشد اور فیضان ارشد نے کیا۔ منقبت بحضور فرید ملت فیض وڑائچ نے پیش کی جبکہ را شد حسین اور صادق بٹ نے ثناء خوانی کی۔

عرس تقریب میں علامہ یاسر نسیم نے ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی شخصیت کے بہت سارے گوشوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ محسن تحریک ہیں۔ آخر پر درود و سلام پڑھا گیا اور دعا کے بعد ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top