30 روزہ ”سفر نور کورس“ کی اختتامی تقریب آج 3 جون کو ہو گی

مورخہ: 03 جون 2021ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے
قرآن فہمی کے کورس میں 50 ممالک سے ہزاروں مرد و خواتین نے آن لائن شرکت کی۔ سعید رضا بغدادی
لیاقت بلوچ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، سید جواد نقوی، صاحبزادہ سلطان احمد علی، امجد چوہدری شرکت کریں گے
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا جعفر روناس، صوفیہ بیدار، مفتی بدر الزماں قادری، عظمت شاہ، بابر بٹ تقریب میں شریک ہوں گے

Safar e Noor Course Minhaj ul Quran

تحریک منہاج القرآن (شعبہ کورسز) نظامت تربیت کے زیراہتمام قرآنی تعلیمات کے فروغ، قرآن پاک کی درست ادائیگی، تلاوت کلام مجید کی ترویج اور قرآن فہمی کے فروغ کیلئے ”سفر نور کورس“ کے عنوان سے 30 روزہ آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے اس 30 روزہ کورس میں شامل شرکاء (مرد و خواتین) کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ سفر نور کورس کی اختتامی تقریب آج 3 جون جمعرات کو رات 7 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ اختتامی تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، سربراہ جامعہ عروۃ الوثقی سید جواد حسین نقوی، چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ سجادہ نشین حضرت سلطان باہو، صاحبزادہ سلطان احمد علی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا جعفر روناس، معروف کالم نگار صوفیہ بیدار، مفتی بدر الزماں قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ امجد چودھری، صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز بابر بٹ، کوآرڈینیٹر بزنس کمیونٹی گورنر پنجاب سید عظمت علی شاہ، سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔

ڈائریکٹر شعبہ کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے اختتامی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس 30 روزہ کورس سے دنیا بھر سے ہزاروں مرد و خواتین، طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔ یہ کورس قرآن حکیم کی درست ادائیگی، تلاوت کلام مجید سکھانے کے علاوہ علمی، قرآنی اور سماجی دروس پر بھی مشتمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ دین کی دعوت و تربیت کے عمل کو وسیع کیا جائے اور خاص طور پر نئی نسل کو قرآن حکیم اور سنت نبوی ﷺ کی تعلیمات و ہدایات سے روشناس کروانے کیلئے زیادہ سے زیادہ محنت کی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top