ڈاکٹر شعیب عارف القادری منہاجین نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی، یونیورسٹی آف گجرات میں شعبہ اسلامیات کے سربراہ مقرر

مورخہ: 03 جون 2021ء

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سیشن 2004ء کے فارغ التحصیل ڈاکٹر شعیب عارف القادری منہاجین نے جی سی یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے اسلامک اسٹڈیز میں ’’توہین مذہب، اسلامی اور مغربی قانون کے تناظر میں‘‘ کے موضوع پر امتیازی حیثیت میں ڈاکٹریٹ مکمل کی۔

دریں اثناء ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کے بعد انہیں یونیورسٹی آف گجرات میں شعبہ اسلامیات کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کامیابی پر انہیں منہاج یونیورسٹی لاہور اور کالج آف شریعہ کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top