منہاج القرآن فیصل آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس

مورخہ: 05 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین نے شرکت کی جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد اور اس کے جملہ فورمز کو سابقہ کارکردگی پر مبارکباد دی اور آئندہ کیلئے ورکنگ پلان سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دعوت بذریعہ سوشل میڈیا (فہم دین) کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ آخر میں ریحان مقبول (سیکرٹری جنرل PAT) کے والدہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top