پاکستان عوامی سوسائٹی کویت (یُوتھ) کے صدر کی تائیوان کے سفیر براۓ کویت سے ملاقات
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت (یُوتھ) کے صدر میاں محمد آصف نے تائیوان کے سفیر براۓ کویت سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پوری دنیا میں اسلام فوبیا کے تدارک کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القران انٹرنیشنل کی خدمات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام کی شہرہ آفاق تصنیف ’’دہشتگردی کے خلاف تاریخی فتوی ‘‘ کا تحفہ بھی سفیر کو پیش کیا۔
ملاقات میں تائیوان کے سفیر نے کہا کہ اس کتاب اور مصنف کے ذریعے یہ جان کر خوشی ہو ئی کہ اسلام کا دہشت گردی اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ ملاقات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشیں برائے امن عالم، محبت، باہمی ہم آہنگی اور انسانیت کی بہتری کے فروغ پر بھی گفتگو ہو ئی جس کو سفیر نے بے حد سراہا اور پسند کیا۔
تبصرہ