اللہ کے انعام یافتہ بندوں کے راستے پر چلنے کی دعا کرتے رہیں: ڈاکٹر رفیق نجم

مورخہ: 06 جون 2021ء

منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ کا چکوال میں اولیاء اللہ کانفرنس سے خطاب
منہاج القرآن نے اولیاء اللہ سے محبت اور بکثرت درود شریف پڑھنے کی دعوت کو عام کیا

لاہور (6 جون 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر رفیق نجم نے جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلم مدینہ ٹاون چکوال میں ماہانہ حلقہ درود و سلام و محفل گیارہویں شریف کے سلسلہ میں منعقدہ ’’اولیاء اللہ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے انعام یافتہ بندوں کے راستے پر چلنے کی دعا کرتے رہنا چاہئے، یہ دعا قرآن مجید میں اللہ نے اپنے بندوں کو سکھائی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے اولیاء اللہ سے محبت کرنا اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت سے درود شریف بھیجنے کی دعوت کو عام کیا انہوں نے کہا کہ درودوسلام واحد عمل ہے جس کی قبولیت کا یقینی ہے درود پاک کے فیوض و برکات کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے تحریک منہاج القرآن چکوال کے راہنما علامہ قاری احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ یہاں گوشہ درود قائم کرکے خیر کثیر کی بنیاد رکھی اور ان کے صاحبزادے حافظ محمد رضا طاہر کار خیر کے اس عظیم کام کو آگے بڑھا رہے ہیں اس کا صلہ مرحوم کی آئندہ نسلوں کو بھی ملتا رہے گا اور مرحوم کے لیے یہ قبر کے اندھیرے کا بھی خاص تحفہ ہے۔

تقریب میں توقیر اعوان ایڈووکیٹ، حافظ محمد خان قادری، جہانگیر حسین، حاجی عبدالغنی، ماسٹر شوکت اعوان، ڈاکٹر مطلوب احمد اور حاجی اقبال کے علاوہ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top