منہاج القرآن لاہور کا رانا محمد ادریس قادری کے اعزاز میں استقبالیہ

مورخہ: 06 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن PP-167 لاہور کے زیرِاہتمام آغوش کمپلیکس ٹاؤن شپ لاہور میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب و لاہور) کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے زونل ذمہ داران اور تحریک منہاج القرآن PP-167 کے جملہ قائدین و کارکنان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن PP-167 لاہور اور اس کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کا استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن لاہور کے تمام قائدین و کارکنان کی مشن کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے لاہور کی سابقہ کارکردگی پر مباکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر آئندہ کیلئے ورکنگ پلان پر مشاورت بھی کی گئی۔ استقبالیہ کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top