مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ایگزیکٹو کا اجلاس

مورخہ: 08 جون 2021ء

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف کے حصول کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ

لاہور (8 جون 2021ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ایگزیکٹو کا اجلاس چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی زیرصدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ذمہ داران اور زونل صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی 7ویں برسی کے موقع پر اور شہداء کے انصاف کے حصول کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

مرکزی صدر ایم ایس ایم کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن تاریخ کا وہ شرمناک سانحہ ہے جس میں ریاستی پولیس نے اپنے ہی پر امن شہروں پر حملہ کرکے 14 شہید اور 100سے زائد لوگوں کو زخمی کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں ظالم حکمرانوں کے ایماء پر قاتل پولیس نے حاملہ عورت کے منہ اور جبڑے پر گولیاں برسا کر لقمہ اجل بنا دیا۔

اجلاس میں ماہانہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی اہداف بھی طے کیے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل MSM پاکستان شیخ فرحان عزیز، سوشل میڈیا ہیڈ MSM پاکستان فراز ہاشمی، راشد مصطفوی، میاں انصر، حسن طاہر، علی قریشی، عطاء المصطفی، وسیم جوکھیو، طیب چوہان سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top