کینیڈا میں ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب

مورخہ: 31 مئی 2021ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا عرس کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر کامران رشید، جنرل سیکرٹری خالد اقبال، سیکرٹری فنانس سید طارق عمران، فنانس ایڈوائزر غلام رسول اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری شفیق احمد نعیمی الازھری کی تلاوت قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد ترجمہ قرآن اور احادیث مبارکہ کی تلاوت حافظ عمیر وقاص نے کی جبکہ منہاج القرآن کینیڈا کے رہنماء عبداللہ شیخ نے نعت خوانی کی۔

اس موقع پر علامہ محمد احمد اعوان نے حضرت فرید ملت کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت ڈاکٹر فریدالدین قادری کی شبانہ روز محنت اور تربیت کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے حضرت فریدملت کی زندگی کو اپنانا ہو گا۔ آخر میں دعا کیساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top