منہاج القرآن منڈی بہاوالدین کی استقبالیہ تقریب

مورخہ: 13 جون 2021ء

تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام جامع مسجد حرمین شریفین منڈی بہاوالدین میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) نے کہا کہ منہاج القرآن تجدید دین اور اصلاح احوال کی تحریک ہے۔ منہاج القرآن کا پیغام علم، امن اور باہمی اتحاد و محبت ہے، جسے شیخ الاسلام دنیا بھر میں عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوت بذریعہ سوشل میڈیا اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کا پیغام معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اس سے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، اجلاس میں میاں ریحان مقبول (سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب) محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب) چوہدری محمد وسیم ہمایوں (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب) اور قاری ریاست علی چدھڑ (مرکزی آفس سیکرٹری تنظیمات وسطی پنجاب ) نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top