میاں جلیل شرقپوری کی منہاج القرآن آمد، خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات

مورخہ: 18 جون 2021ء

قتل عام کا انصاف ریاست کی ذمہ داری ہے: رکن صوبائی اسمبلی
ہم اتحاد امت کے داعی ہیں امت کو تقسیم کرنیوالے مفاد پرست ہیں: خرم نواز گنڈپور

لاہور (18 جون 2021) رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے جمعہ کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے رہنماؤں کے ہمراہ میاں جلیل شرقپوری کوخوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری امت مسلمہ کا سرمایہ اور معتبر علمی شخصیت ہیں۔ اتحاد امت اور ملکی خوشحالی کیلئے علمائے کرام کو متحد ہونا ہو گا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف برادران کے عہد اقتدار میں ہوا۔ بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا انصاف ریاست کی ذمہ داری ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ میاں جلیل شرقپوری کا تعلق برصغیر کے عظیم علمی روحانی خانوادے سے ہے۔ بعض مفاد پرستوں نے علماء کے لبادے میں امت کو تقسیم کیا۔

تحریک منہاج القرآن فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ہونیوالی ہر سنجیدہ کاوش کا ساتھ دے گی۔ ہم اتحاد امت کے داعی اور فرقہ واریت کے سب سے بڑے ناقد ہیں۔ ملاقات میں سنیئر رہنما جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، طیب ضیاء، راجہ زاہد، نعیم الدین چوہدری، میاں عدیل اور اشفاق ورک بھی موجود تھے۔
 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top