خانیوال: منہاج القران تلمبہ کے سرپرست حاجی محمد اشرف روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے، شیخ الاسلام کی تعزیت

مورخہ: 21 جون 2021ء

تحریک منہاج القران تلمبہ ضلع خانیوال کے سرپرست حاجی محمد اشرف روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ وہ جمعرات کو شھدائے ماڈل ٹاؤن ریلی میں شرکت کے بعد سینئر تحریکی، محمد نواز ہمجانہ کے ساتھ میاں چنوں سے تلمبہ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں دونوں روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوئے، بعدازاں انہیں نشتر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم حاجی محمد اشرف جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

حاجی محمد اشرف کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سردار شاکر خان مزاری اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثناء مرکزی قائدین نے نشتر ہسپتال میں زیر علاج محمد نواز ہمجانہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top