ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نوشابہ حمید کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 21 جون 2021ء

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ مرحومہ کی تحریک منہاج القرآن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، مظہر علوی، عرفان یوسف، علامہ میر آصف اکبر، فرح ناز، سدرہ کرامت، انیلا الیاس، نورین علوی، عائشہ مبشر، کلثوم طفیل، فہنیقہ ندیم سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے ڈاکٹر نوشابہ حمید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لئے صبرجمیل اور ڈاکٹر نوشابہ حمید کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

مرحومہ ڈاکٹر نوشابہ حمید کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top