سٹوک آن ٹرینٹ: شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی پر دعائیہ تقریب
تحریک منہاج القرآن سٹوک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی کے موقع پر 17 جون 2021ء کو مدینہ اسلامک سنٹر سٹوک آن ٹرینٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن سٹوک کے ممبرز، کارکنان اور وابستگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز بعد از نماز عصر تلاوت قرآن پاک اور سورہ یس شریف کی تلاوت کیساتھ کیا گیا، نعت شریف پڑھنے کی سعادت احمد اکرم قادری نے حاصل کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن سٹوک آن ٹرینٹ کے روح رواں علامہ پروفیسر نعیم طارق ہجویری نے 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے ظلم و بربریت پر گفتگو کرتے ہوئے شہداء کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اہم پیغام وڈیو لنک کے ذریعے شرکاء کو دکھایا گیا، جس میں انہوں نے 17 جون 2014 کے دلخراش واقعے کی حقیقت بیان کی، قانونی مشکلات اور آج تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد شہداء، زخمی کارکنان اور ان کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔
پروگرام کے آخر میں علامہ پروفیسر نعیم طارق ہجویری نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے، زخمیوں کی شفاء اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کیلئےخصوصی دعا بھی کی۔
تبصرہ